کل تک صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرنے والے اچانک ان کی تعریف کرنے لگے۔
صدر عارف علوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023ء سے جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرِ مملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر تعیناتی کی منظوری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے صدر عارف علوی کی تعریف کی۔
Comments are closed.