بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے معصوم عوام پر ظلم و ستم کابازار گرم کر رکھا ہے۔

 عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارت کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، تشدد اور معصوم مسلمانوں کی نظربندی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اقلیتی گروہوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم کررہا ہے، او آئی سی اجلاس نے افغانستان کی معاشی وانسانی صورتحال پر عالمی توجہ دلائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.