صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی تقی عثمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے مفتی تقی عثمان کے ذریعے افغانستان کے طلباء کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے گفتگو کے دوران افغان طلباء کو ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے آن لائن تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمان افغانستان کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی ویژن کے ذریعے طلباء تک پہنچایا جا سکتا ہے، وہاں خواتین کی تعلیم کےلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں کیونکہ اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔
Comments are closed.