ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

صدر عارف علوی کی سوئی ناردرن کو صارف سے معافی مانگنے کی ہدایت

صدرِ مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی اور سوئی ناردرن گیس کو صارف سے معافی مانگنے اور بل درست کرنے کی ہدایت کردی۔

شہری کی رہائش گاہ پر ایک گیزر لگا ہوا تھا مگر 2 گیزروں کا بل بھیج دیا گیا تھا۔

کمپنی ٹھیکیدار نے کاغذات میں 2 گیزر لکھ دیے تھے اور تصدیق میں ہیرا پھیری کے لیے اپنا رابطہ نمبر دے دیا تھا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ٹھیکیدار فراڈ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے کمپنی کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کیس میں کوئی مداخلت نہ کی جس پر شہری نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا جس کے بعد کمپنی کو بدانتظامی اور بل کی اصلاح کی ہدایت کی گئی۔

کمپنی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدرِ مملکت کو اپیل دائر کی جس پر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا حکم برقرار رکھا اور کمپنی کی اپیل مسترد کردی۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ شرمناک ہے کہ انتظامیہ کمپنی کے اندر بدعنوانی کو نظر انداز اور عوام کو ہراساں کر رہی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.