صدر مملکت عارف علوی نے نجی بینک کو خاتون کو 37 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا، سیالکوٹ کی کاروباری خاتون کو لوکل ٹیکسز و لیویز ڈرا بیک کی مکمل رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بینک کی جانب سے کاغذات اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے کی بجائے گم کردیے گئے تھے، بینک نے کسی کمی و کوتاہی کے بارے میں شکایت کنندہ کو اطلاع نہیں دی اور دستاویزات دوبارہ طلب کیں۔
کاغذات دوبارہ جمع کروانے پر تاخیر کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک نے رقم ادا کرنے سے انکار کیا، رقم واپس نہ ملنے پر خاتون نے بینکنگ محتسب سے اپیل کی۔
بینکنگ محتسب نے بینک کی جانب سے مجاز اتھارٹی کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر کیس بند کردیا، خاتون کاروباری شخصیت نے بینکنگ محتسب کے فیصلے پر صدر مملکت کو درخواست دائر کی۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ نے کلیم جمع کروانے کے طریقہ کار پر پوری طرح سے عمل کیا، بینک نے بھی کیس کی فائل وقت پر موصول ہونے کا اعتراف کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ کیس فائل بینک کی جانب سے لا پرواہی کی وجہ سے گم ہوئی، بینک شکایت کنندہ کو پوری رقم ادا کرے اور 60 دن میں عملدرآمد رپورٹ جمع کروائے۔
Comments are closed.