جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر عارف علوی کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔

صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کیا اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط لکھ دیا،

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ صدر نے اسرائیل کی جانب سے مہلک بمباری، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری فوری جنگ بندی اور غزہ تک راہداری کھولنے کے لیے اقدامات لے۔

صدر مملکت نے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کےلیے غزہ راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ  غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک، ادویات اور بجلی دستیاب نہیں، اہل فلسطینی کی حمایت اور انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.