سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے صدر مملکت عارف علوی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھ میں دھول جھونکنے کا الزام لگادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط پہلے کیے اور چیئرمین تحریک انصاف سے مشورہ بعد میں کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے اپنے موبائل فون سے نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی، جس پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی، جس میں شامل ہوجاؤں، الیکشن بالکل اسی سال ہوجائیں گے اور میں حصہ لوں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام آئے گا تو استحکام پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے، مجھے بتایا جائے کہ جو خود ٹیڑھے ہیں، وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں مجھے آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اسد عمر چاروں اطراف کھیل رہے ہیں، اُنہوں نے ہی پارٹی کو تباہ کیا ہے۔
Comments are closed.