صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کو فراڈ کیس میں بد انتظامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
عارف علوی نے ہدایت کی کہ دھوکے سے ہتھیائی گئی رقم صارف کو منافع کے ساتھ واپس کی جائے، بینک کی سینئر انتظامیہ برانچ میں ایماندار حکام تعینات کرنے میں نا کام رہی۔
ایک سادہ اور ان پڑھ صارف سے برانچ منیجر نے 10 لاکھ روپے کا فراڈ کرکے رقم ہتھیالی تھی، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کےخلاف ایبٹ آباد کے رہائشی عاشق حسین کی اپیل منظور کرلی۔
عارف علوی نے کہا کہ بینک اپنے کھاتہ داروں کی محنت سے کمائی گئی رقم کا نگہبان اور امانت دار ہے، بینک اس قسم کے معاملے میں ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بینک احکامات پر عملدر آمد کرے اور 60 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو رپورٹ دے۔
Comments are closed.