جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

صدر عارف علوی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

صدرِ مملکت عارف علوی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی میچ دیکھنےکے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.