کراچی کے علاقے صدر میں 12 مئی کو ہونے والے دھماکے کے ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صدر دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم صابر کھرل کو عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 12مئی کو صدر داؤد پوتا روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہے، ملزم سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، بم دھماکے کے 3 شریک ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.