بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر بائیڈن کا بیان بے ساختہ تھا، سینیٹر کرس وان ہالن

امریکا کے سینئیر ڈیمو کریٹ سینیٹر کرس وان ہالن (Chris Van Hollen ) نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان بے ساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت سے یہی تاثر ملتا ہے کہ صدارتی بیان جان بوجھ کر نہیں دیا گیا تھا، ہم پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔

جاری کردہ بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کے باعث دو طرفہ رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سینیٹر کرس وان ہالن نے مزید کہا کہ امریکا مسلسل پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے کہ ان کی کس طرح مزید مدد کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.