صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کیخلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو انتہا پسندی، دہشتگردی اور بیرونی جارحیت جیسے سیکیورٹی چیلینجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کیخلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے ہر طرح کے سیکیورٹی اور معاشی چیلنج سے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلینج ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments are closed.