بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرِ مملکت کی پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے اس خودکش حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.