صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب امتیاز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شاہزیب امتیاز شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ 25 سالہ شہید سپاہی شاہزیب امتیاز کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔
Comments are closed.