بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرِ مملکت عارف علوی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اندازوں کے مطابق ہر 13 بالغ پاکستانیوں میں سے ایک ہیپاٹائٹس سی مثبت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی ادویات پاکستان انتہائی سستی قیمت پر تیار کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.