china girl sex com versatile person thailandbestbeauty woman dating site free online dating boston gumtree worldwide beauty asian single woman dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرمملکت کیجانب سے جعلی انوائس اسکینڈل میں FBR کی درخواستیں مسترد

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1.2 ارب روپے کے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں، اُنہوں نے ایف بی آر کی 1.2 ارب روپے کی دائر 42 درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نمٹایا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں اور ماہانہ عملدرآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ملزمان کو شنوائی کا حق دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے سوموٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدرِ مملکت کو اپیل کر رکھی تھی، اسکینڈل میں ایف بی آر حکام نے جھوٹے دعویداروں کو جزوی يا مکمل سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کیے تھے۔

ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس نے اس جعلسازی کو پکڑا تھا، فیلڈ فارمیشن کو ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود ملوث حکام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ذمے داران کا تعین کرنے اور تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی، ایف بی آر نے 130 جعلی ریفنڈ کیسز سے نمٹنے کے لیے6 انکوائری کمیٹیاں تشکیل دیں۔

انکوائری کمیٹیوں نے ذمے داران کا تعین کرنے کے ساتھ چارج شیٹ کا مسودہ 30 روز میں پیش کرنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.