اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال، وزارتِ داخلہ اور پولیس کے حکّام جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ جی ڈاکٹر صاحب بندہ واپس آ گیا ہے؟
بابر اعوان نے جواب میں کہا کہ اس مردِ حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا۔
بابر اعوان کے اس جواب پر چیف جسٹس عامر فاروق نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک لائن میں پوری بات کر دی پھر تو کیسں نمٹا دیتے ہیں۔
Comments are closed.