ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، بولسونارو

برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیر بولسونارو نے کہا ہے کہ میں مر نہیں گیا،ہم کام کرتے رہیں گے۔

سابق صدر جیر بولسونارو کا کہنا ہے کہ اگلے سال انتخابات میں ہم بہت سے میئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برازیل کی سپریم الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر جیر بولسونارو کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ برازیل کی سپریم الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر جیر بولسونارو کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم الیکٹورل کورٹ نے جیر بولسونارو پر پابندی کا فیصلہ پانچ دو کی اکثریت سے سنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیر بولسونارو پر 2022 میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ثابت ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.