صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر سے مویشیوں کی ہلاکتیں بڑھ گئیں۔
بہاولپور میں منیجنگ ڈائریکٹرچولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی سی ڈی اے) مہر خالد احمد نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 50 بھیڑیں ہلاک ہوئیں، مویشیوں کو لائنوں سے پانی مہیا کیا جارہا ہے۔
مہر خالد احمد نے مزید کہا کہ بھیڑیں ہیٹ اسٹروک اور کڑوا پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چولستان میں 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہوچکے ہیں، یہاں 4 مختلف مقامات پر 600 کلومیٹر لمبی پانی کی لائنیں ہیں۔
Comments are closed.