جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

صحت سہولت کارڈ میں مبینہ گھپلے، پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

 نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم  کے مطابق بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنے والے اسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا، نجی اسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود پرائیویٹ اسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.