امریکی فوج کا ’بیسٹ اسکواڈ کمپیٹیشن‘ جاری ہے جس میں حصہ لینے والے اہلکاروں میں ایک ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کی گئی ہے۔
یہ ڈیوائس فوج کے میڈیکل میٹریل ڈیویلپمنٹ ایکٹیویٹی کی ٹیم نے تیار کی ہے۔
امریکی فوج کی 12 کمانڈز میں سے 12 اسکواڈز مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 60 اہلکار شامل ہیں۔
یہ تمام اہلکار پورے مقابلے میں ’ہیلتھ ریڈینس اینڈ پرفارمنس سسٹم (HRAPS)‘ ڈیوائس پہننے رہیں گے۔
ڈیوائس میں معمولی سے وزن کا ٹرانسمیٹر ہے جو سینے پر چپکایا گیا ہے۔
اس ڈیوائس سے حاصل کیا گیا ڈیٹا فوجی افسران اور طبی ماہرین کے پاس دوسری ڈیوائسز پر منتقل ہوتا رہے گا۔
یہ سسٹم بنانے والی ٹیم کی عہدیدار ایملی کروہن نے کہا کہ اس فوجی مشق میں ہمیں نہ صرف اہلکاروں کی کارکردگی بلکہ اپنی ڈیوائس کو جانچنے کا بھی اچھا موقع ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس فوجی کمانڈرز کو اہلکاروں کی ٹریننگ اور جنگی آپریشنز کے دوران ان کی صحت اور کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔
Comments are closed.