hookup by tinder daty hookup dog screening hookup to laptop hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحتِ قلب سے لیکر خوبصورت بالوں تک مچھلی کے تیل کے فوائد

صحت مند ترین غذاؤں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جس کی بہت سے لوگوں کی خوراک میں کمی ہے اور حقیقت میں یہ کافی غذائیت سے بھرپور اور غذائیت بخش ہے۔ خاص طور پر، مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں میں پائے جانے والے اومیگا 3 ایسڈز کو پراسیس شدہ تیل کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے، مچھلی کے تیل کو اکثر خوراک میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

مچھلی کا تیل، مچھلی کی مخصوص اقسام کے ٹیشوز سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے آپ کی روزمرہ کی خوراک کے حصے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔  حالیہ برسوں میں مچھلی کے تیل کے فوائد کے بارے میں بہت ساری تحقیق سامنے آئی ہیں۔

رات کی رانی ایک چھوٹا سا خوشبو دار پھول ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ اس میں صحت کے مختلف فوائد بھی ہیں۔

مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد:

امراضِ قلب کے خطرے کو روکنے میں مدد کرتا ہے:

مچھلی کے تیل کے قابلِ ذکر فوائد میں سے ایک اس کی دل کی صحت کو فروغ دینے اور دل کی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت ہے۔ اومیگا 3، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اومیگا 6 کھانے کی مصنوعات جیسے انڈے، مرغی اور اناج میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں اومیگا 6 کی بہت زیادہ مقدار خون کو زیادہ گاڑھا بنا سکتی ہے جس سے دل کی بیماریوں جنم لیتی ہیں۔ جسم میں اومیگا 3 کی مناسب مقدار کی موجودگی اس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دمہ:

دمہ ایک ایسا مرض ہے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرتا ہے اور کھانسی، خرخراہٹ اور سانس کی قلت کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے دمہ ایک معمولی مسئلہ ہے لیکن دوسروں کے لیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے جو روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کرتا ہے اور جان لیوا دمہ کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ چونکہ اومیگا 3 ایئر ویز کی سوزش میں مدد کرتا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ اس ضروری ایسڈ سے بھرپور غذا دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنے کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ڈپریشن اور بے چینی سے نجات:

متعدد مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کے خون میں اومیگا 3 کی سطح کم ہوتی ہے، اس لیے ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار میں اضافہ کریں، اومیگا 3 کچھ اینٹی ڈپریشن کی تاثیر کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے:

چونکہ اومیگا 3 میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں، اس لیے مچھلی کا تیل بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے اور یہ گِرتے بالوں کو بھی روکتا ہے۔ اس کے علاوہ، چونکہ اومیگا 3 ایک صحت مند چکنائی ہے، اس لیے یہ سر کی خُشکی کو روکتا ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنے کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں کڑی پتہ، شہد اور تلسی شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

 وزن کم کرتا ہے:

اگرچہ وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہے، محققین نے پایا ہے کہ مچھلی کا تیل اور دیگر اومیگا 3 سے بھرپور ذرائع دراصل سوزش کو کم کرکے، ورزش کو بہتر بنانے، پٹھوں کی بحالی میں مدد کرکے وزن میں کمی کو فروغ دینے میں مددگار کردار ادا کرسکتے ہیں۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.