صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔
صحافی کے مطابق انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر علم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
عمران ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئٹ کے مطابق صحافی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا تھا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کےتھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا جبکہ انہیں جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔
Comments are closed.