ایشیا کپ 2022ء میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ سےبدتمیزی کرنے والے بھارتی کو صحافی نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ بس میں سوارہونے کے لئے نکلے تو ایک بھارتی نے ان پر جملے بازی شروع کردی۔
وہاں موجود ایشین کرکٹ کاؤنسل کے کچھ ممبرز نے اس کو روکا جبکہ ایک بھارتی صحافی جوکہ اپنے موبائل سے ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف تھا، بھارتی کا ارشدیپ سنگھ کے ساتھ یہ رویّہ دیکھ کر برہم ہوگیا اور اسے کھری کھری سنادیں۔
واضح رہے کہ انتہا پسند بھارتی شہریوں نے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران کرکٹر محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے پر ارشدیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی قرار دے دیا ہے۔
Comments are closed.