کراچی میں ناظم آباد سے مبینہ اغوا ہونے والے نجی ٹی وی کے سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم 12 گھنٹے بعد بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گئے۔
سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ناظم آباد میں اُن کے گھر کے قریب سے سادہ لباس افراد لے گئے تھے۔
نفیس نعیم کے اغوا کا مقدمہ اُن کے بھائی نے گلبہار تھانے میں درج کرایا تھا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں سادہ لباس افراد کو زبردستی نفیس نعیم کو گاڑی میں بٹھاتے دیکھا جاسکتا تھا۔
نفیس نعیم گذشتہ 10 سال سے آج نیوز سے وابستہ ہیں، صحافتی تنظیموں نے نفیس نعیم کے اغوا کی شدید مذمت کی اور حکومت سے نفیس نعیم کی رہائی کے لیے مطالبات بھی کیے تھے۔
Comments are closed.