پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے 3 سہولت کار گرفتار

کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں تینوں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں کے مطابق جان محمد مہر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے جان محمد مہر کے قاتلوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

اعلیٰ پولیس افسر نے مزید کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.