بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحافی اطہر متین کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم اشرف کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا۔

ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم اشرف کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کر دی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفتیشی ٹیم کو دیے گئے بیان میں گرفتار ملزم نے اپنے گروپ کے ساتھ کراچی سے ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کا اقبالی بیان قلم بند کرانا ہے، مزید ریمانڈ چاہیے، ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزم کو 16 مارچ کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.