امریکا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرعام پر ابھی تک نہیں آئیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حق آزادی رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کرکے ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر بات کی۔ کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کروائی۔
وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی، شہباز شریف نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔
Comments are closed.