پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گل نے کہا تھا کہ عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے، جو غیراخلاقی ہے، شہباز گل کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی نے مزید کہا کہ عاصمہ شیرازی کی ٹیلیفون کالز ٹریک کا مطلب ہے اور دوسرے صحافیوں کی کالز بھی مانیٹر اور ٹیپ کی جارہی ہیں، صحافی کا سورس بنانا اس کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے۔
Comments are closed.