بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحافیوں نے وزیرِ اعظم کو کیوں روکا؟

اسلام آ باد ہائی کورٹ آمد پر صحافیوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو روک لیا۔

صحافیوں نے وزیرِ اعظم سے پولیس کے ناروا سلوک کی شکایت کی۔

ایک صحافی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ پولیس کے دھکے سے ایک نجی ٹی وی کا صحافی زخمی ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو کر لاپتہ افراد کیس کو حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے صحافیوں کو ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج لاپتہ افراد کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.