بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

صبح میں ڈالر سستا، اب مہنگا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھنے لگ گئی۔

آج کاروبار کے آغاز میں سستا ہونے والا ڈالر بعد میں مہنگا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر آج اپنی پرواز برقرار نہیں رکھ سکا اور معمولی مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.