مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی جہاں اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جیسا آپشن متعارف کروادیا۔
ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر ایڈٹ بٹن کا آپشن آویزاں کردیا ہے، جس کے مدد سے صارفین اب اپنی مرضی سے ان پیغامات میں تبدیلی بھی کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر ایڈٹ کا آپشن موجود نہیں تھا جس کے باعث صارفین غلطی کی درستی کے لیے پیغام کو حذف کرتے یا پھر اس کی تصیح جاری کرتے۔
اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے آسانی کرتے ہوئے پیغام کو ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے ایڈیٹ کرنے کا آپشن متعارف کروادیا جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار بھی تھا۔
ٹوئٹر نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا اور اس میں انہوں نے دکھایا کہ آخر کس طرح یہ ایڈٹ فیچر صارفین کو دکھائی دے گا۔
اس پوسٹ میں ٹوئٹر نے تحریر کیا کہ ’اگر آپ کوئی ایڈٹ ٹوئٹ دیکھتے ہیں تو یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم ایڈٹ بٹنگ کی جانچ کر رہے ہیں۔‘
پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ایڈٹ بٹن اس طرح کا نظر آئے گا، آپ کو ایک پینسل کا آئیکون نظر آئے گا جس کے ساتھ وقت موجود ہوگا اور لکھا ہوگا کہ یہ آخری مرتبہ اس وقت پر ایڈیٹ کیا گیا۔‘
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فی الوقت ٹوئٹر یہ فیچر اپنے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے لارہا ہے، یہ صارفین جس سروس کو استعمال کرتے ہیں اسے ’ٹوئٹر بلیو‘ کہتے ہیں۔
Comments are closed.