بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم سے بطور امیدوار چیئرمین سینیٹ حمایت مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور اتحادی صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ بھی کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں  قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹرز کے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایم کیوایم وفد کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.