بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق اور امین ہی میر جعفر اور میر صادق نکلا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جو صادق اور امین بنتا پھرتا تھا وہی میر جعفر اور میر صادق نکلا۔

الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ امریکی، بھارتی، اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اور عمران نیازی قوم کو آزادی کا درس دیتا رہا، امریکی سازش کا رونا رونے والا خود فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، دوسروں سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایک ہی بال سے کپتان سمیت پوری ٹیم کو اڑا کے رکھ دیا، اب آفتاب سلطان کی بالنگ کا انتظار ہے کہ وہ بال ٹیمپرنگ چیمپئن کے خلاف کیا کمال دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.