پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو امیدواروں کے خلاف تھانہ صدر صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ امیدوار قومی حلقہ 174 ندیم عباس چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 265 سجاد وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی امیدواروں پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.