منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

صائم ایوب نے قائدِ اعظم ٹرافی میں تاریخ رقم کردی

کراچی وائٹس کے اوپنر صائم ایوب نے قائد اعظم ٹرافی میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ کے فائنل میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 203 اور دوسری اننگز میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل کے تیسرے دن فیصل آباد نے 76 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز آگے بڑھائی لیکن پوری ٹیم 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی صائم ایوب اور شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی…

عرفان خان 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کراچی وائٹس کے میر حمزہ نے 5 اور شاہنواز دھانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی وائٹس نے دوسری اننگز 419 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی۔ اوپنر صائم ایوب نے شاندار سنچری بنا کر قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں تاریخ رقم کردی۔ وہ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

کراچی وائٹس نے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 238 رنز بنا لیے، اس کی مجموعی برتری 657 رنز ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.