جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

صائم ایوب، محمد حارث کریبئن لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا کریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے صائم ایوب اور محمد حارث اس سال سی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے دونوں نوجوان کرکٹرز کو گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کیا ہے۔

پاکستانی بیٹر محمد حارث کو چند میچز کے لیے رحمن اللّٰہ گرباز کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔

دوسری طرف صائم ایوب کو گیانا ایمیزون واریئرز نے مکمل سیزن کےلیے سائن کیا ہے۔

پی ایس ایل میں صائم ایوب پشاور زلمی کی نمائندہ کر رہے ہیں جبکہ وہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ سی پی ایل میں پاکستان کے محمد عامر، عماد وسیم اور اعظم خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.