آسٹریلیا کے آنجہانی اسپنر شین وارن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1992 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔
اُنہوں نے آخری ٹیسٹ 2007 میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں شین وارن نے 145 میچز کھیلے، جن میں 708 وکٹیں اپنے نام کیں۔
آسٹریلوی اسپنر نے یہ وکٹیں 25 اعشاریہ 41 کی اوسط سے حاصل کیں، میچ میں ان کی بہترین بولنگ 128 رنز دے کر 12 وکٹیں تھیں۔
ایک اننگز میں اُن کی سب سے اچھی بولنگ 71 رنز کے عوض 8 وکٹیں تھیں، اُنہوں نے ایک اننگز میں 37 مرتبہ 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ 10 مرتبہ انجام دیا۔
بیٹنگ میں اُنہوں نے 145 ٹیسٹ کی 199 اننگز میں 3 ہزار 154 رنز، 17 اعشاریہ 32 کی اوسط سے بنائے، 12 نصف سنچریاں بھی اس اسکور کا حصہ رہیں۔
ایک روزہ کیریئر میں اُنہوں نے 194 میچز کھیلے اور 293 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں اُن کی بہترین بولنگ 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں اُنہوں نے 1 ہزار 18 رنز اسکور کیے، اس فارمیٹ میں وہ ایک نصف سنچری بھی بنانے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.