شین وارن کے اہلِ خانہ نے آنجہانی کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تسلیم کرلی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی۔
شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق شین وارن کے اہلِ خانہ نے اس رپورٹ کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ سابق کرکٹر کا جسدِ خاکی واپس آسٹریلیا روانہ کرنے کے لیے اسے تھائی لینڈ میں آسٹریلوی قونصل خانے کے حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کار پروسیکیوٹر کے لیے قانون کے مطابق شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا خلاصہ تیار کیا کریں گے۔
ادھر ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس لیفٹننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ شین وارن کا جسدِ خاکی منگل کو آسٹریلیا روانہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.