آنجہانی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کے اہلِ خانہ نے ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی ادائیگی کی پیشکش قبول کرلی۔
اس حوالے سے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے سربراہ ڈینیئل اینڈریوس نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔
اس میں ان کا کہنا تھا کہ شین وارن کی آخری رسومات کی تیاری آئندہ کچھ روز میں مکمل کرلی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے شین وارن کے اہلِ خانہ سے بات کی اور انہوں نے شین وارن کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی میری پیشکش بھی قبول کی۔
سربراہ ریاست وکٹوریا کا کہنا تھا کہ شین وارن کی آخری رسومات اس ریاست کے باسیوں کے لیے ان کی کرکٹ اور ملک کے لیے خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
Comments are closed.