بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شین وارن کی سابقہ اہلیہ کی جذباتی پوسٹ

گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان کی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو  شین وارن اور اُن کے بچوں کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی۔

ویڈیو میں شین وارن کو اپنے بچوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شین سب سے زیادہ ہمارے بچوں بروک، جیکسن اور سمر سے محبت کرتے تھے۔‘

سیمون نے لکھا کہ ’شین بہت جلد اپنے بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’شین کے لیے محبت باقی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔‘

واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔

سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کے لیے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.