گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے شین وارن نے 1994 میں راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں میچ کھیلا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک تماشائی اسٹیڈیم میں شین وارن کا پوسٹر لے کر پہنچا جس میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
پوسٹر پر ’لیجنڈز کبھی نہیں مرتے‘ درج تھا۔
پی سی بی نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شین وارن نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 1994 میں میچ کھیلا تھا۔
یاد رہے کہ 1994 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 سے 9 اکتوبر تک سیریز کا دوسرا ٹیست میچ کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی ہار اور جیت کے فیصلے پر ختم ہوا تھا۔
Comments are closed.