سوشل میڈی پر ہر روز سیکڑوں کی تعداد میں نت نئی اور دلچسپ ویڈیوز ہمارے سامنے سے گزرتی ہیں، انہیں میں سے ایک ویڈیو ایک شیف کی ہے جس نے کھانے کے لیے شارک تیار کی ہے۔
جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا ہے اب آپ کو کوئی عام مچھلی نہیں بلکہ شارک ملے گی اور یہ آپ کو بے حد پسند بھی آئے گی۔
ہوا کچھ یوں کہ نامور شیف اموری گیشون نے شارک تیار کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور یہ شارک اصلی نہیں بلکہ چاکلیٹ کی بنی ہوئی ہے۔
چاکلیٹ سے بنا یہ ماسٹر پیس ساڑھے سات فٹ لمبا ہے جبکہ اس کا وزن 68 کلوگرام ہے جسے 100 فیصد چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔ اس کے بارے میں خود اس شیف کا کہنا ہے کہ یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی ڈش ہے۔
یہ شیف چاکلیٹ سے شارک کے تمام حصوں کو بناتا ہے اور پھر انہیں ایک جگہ ایسے ترتیب دیتا ہے کہ وہ شارک بالکل ویسی ہی دکھائی دینے لگتی ہے جیسی کہ وہ اصل میں ہے۔ جبکہ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ شیف شارک کے اوپر دو چھوٹی مچھلیاں بھی بناتا ہے جو عموماً ویڈیوز میں دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جب دیکھنے والوں نے ویڈیو پو تبصرے کرنا شروع کیے تو اس شیف نے بتایا کہ اس کی بنائی گئی شارک 100 فیصد چاکلیٹ پر مشتمل ہے اور یہ اس نے اپنے طلبا کے تعلیمی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے لاس ویگاس میں اپنی اکیڈمی میں ایک طویل مدتی پروگرام کے دوران بنائی اور یہ اسی اکیڈمی میں نمائش کے لیے رکھی رہے گی۔
Comments are closed.