بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

شیر کے مالک کے بیان پر شک ہے، محکمہ وائلڈ لائف

کراچی کی مصروف سڑک شاہراہ فیصل پر شیر کے کھلے عام مٹرگشت پر وائلڈ لائف کے انسپکٹر مختار سومرو نے کہا ہے کہ شیر کے گرفتار مالک کے بیان پر شک ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر جیسے جانور کا ویٹرنری ڈاکٹر اپنے کلینک میں معائنہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر کی منتقلی یا نقل و حرکت کے بارے میں وائلڈ لائف کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے، جانور کو کہیں بھی لے جاتے وقت وائلڈ لائف کی ٹیم ساتھ ہونا ضروری ہے۔

شیر شاہراہ فیصل سے ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا۔

مختار سومرو نے مزید کہا کہ شیر کے معائنے سے بظاہر وہ بیمار بھی نہیں دکھائی دے رہا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کی شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب اچانک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

شیر پارکنگ ایریا سمیت دیگر مقامات پر کافی دیر تک چہل قدمی کرتا رہا، طویل کوششوں کے بعد شیر پر قابو پایا گیا اور اسے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.