کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دو روز قبل نالے پر بنی عمارت میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے ملے تمام نمونے پنجاب لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نمونے کی پیکنگ کے لیے پنجاب لیبارٹری سے ہدایات بھی لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کے کپڑوں کو نمونوں میں شامل کیا جائے گا۔
تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تفتیش پر ڈی آئی جی کو بریفننگ دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے تمام اداروں کو شامل تفتیش رکھنے کی ہدایات کی۔
Comments are closed.