پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی اور شعیب شاہین کی پریس کانفرنس کے دوران شیر افضل مروت آگئے۔
شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے سوال جواب کے دوران مائیک سنبھال لیا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ شیر افضل مروت آئے تو میں نے ان کو ویلکم کیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی جو کہہ رہے ہیں اس کو حتمی سمجھیں، میں نے جو بیان دیا کوئی غلط بیانی نہیں کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جب بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت مرکزی دفتر پہنچے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے، جس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت نے انٹری کی اور کہا تھا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا۔
بیرسٹر گوہر علی نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا، جس کے بعد شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو بلانے چیئرمین آفس گئے تھے، تاہم بیرسٹر گوہر نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔
Comments are closed.