جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیری رحمٰن کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک طرف دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منارہی ہے اور دوسری طرف فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 17ہزار 700 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جبکہ 50 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں اور غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں بے گھر لوگوں کو اب تک کوئی پناہ گاہ نہیں ملی، ان تمام حقائق کے باوجود کیا دنیا آج انسانی حقوق کا دن منائے گی؟ انسانی حقوق کا عالمی دن سیاہ دن بن چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.