
پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمٰن نے سندھ کے شہر جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو جاری کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھنے بادلوں بارش برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ 19 اگست کو سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے 31 اگست 2011 میں ہونے والی 238 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 3 دن تک نہ رکنے والی بارش ہوئی اور جامشورو میں طوفانی بادل برسے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 2 روز شدید بارشیں ہوئیں جبکہ خیرپور اور نوشہرو فیروز کی سڑکیں تالاب بن گئیں۔
Comments are closed.