2010 free hookup apps free nyc hookups hookup Colmar gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں آگ لگائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عوام کا انتشار اور فساد کی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالہ چلے گئے۔

واضح رہے کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.