وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جو آڈیو علی امین گنڈاپور کی میڈیا میں پیش کی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہے تو بندوقیں اور لائسنس کیوں جمع کیے جا رہے ہیں؟
شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ پر امن نہیں پر تشدد ہونے کا ثبوت ہے، پوچھتی ہوں یہ لاشیں گرانے اور انتشار پھیلانے کی سازش نہیں تو کیا ہے؟
Comments are closed.